پی سی بی نے پی ایس ایل 3 میں بڑی ترمیم کر دی
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(نیوز ڈیسک) پی سی بی نے نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے اہم ترمیم کر دی ہے جس میں ٹیم کی ارکان کی مجموعی تعداد20سے بڑھا کر 21کر دی گئی ہیں،پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے علاوہ ہر ٹیم اپنی ٹیم میں 20کھلاڑیو ں کا انتخاب کر

چکی ہے۔ فرنچائزز کے مطالبے پر پی سی بی نے ٹیم کی مجموعی تعداد بڑھا کر 21کر دی ہے ،سب سے بڑھ کر پی سی بی نے ٹیم مالکان کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پرفارمر میں سے کسی ایک کو بھی چن سکتی ہے۔پی سی بی نے اس اضافے کے بعد کھلاڑیوں کی خریداری کے لئے مختص رقم میں بھی25ہزار ڈالرکے اضافے کی منظوری دے دیتے ہوئے کرفیوٹائم کی منظوری دے دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے تمام آپریشنزجنرل منیجرانٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کے حوالے کر دئیے ہیں۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ٹیم انتظامیہ اپنے 16رکنی سکواڈ کے علاوہ 4سیپلمنٹری کھلاڑی منتخب کر چکی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved