آفریدی کی تصویرنے سوشل میڈیاپردھوم مچادی
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      سپورٹس

کراچی (ویب ڈیسک )یہ تصویر ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمار اعزازات حاصل کئے۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سابقہ تیز ترین سینچری بھی اسکور کررکھی ہے۔شاہد آفریدی آفریدی 1 مارچ 1980 کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے، انہیں دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کے دوران 398 میچز کھیل کر 23.57 کی اوسط سے 8064 رنز اسکور کئے۔شاہد آفریدی نے ون ڈے میں 34.51 کی اوسط سے 395 انٹرنیشنل وکٹیں بھی اپنے نام کررکھی ہیں

۔ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 488 چھکے جڑے۔شاہد آفریدی نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں کئی یادگار اننگز بھی کھیلیں۔ اگر ہم سے پوچھا جائے تو شاہد آفریدی کے کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ بھارتی آف اسپنر ایشون کو لگاتار دو گیندوں پر دو چھکے جڑ کر میچ جتانا تھا۔شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کے بعد ریٹائر ہوچکے ہیں تاہم جب بھی کرکٹ کا نام لیا جاتا ہے تو شاہد آفریدی کی یاد ضرور آجاتی ہے۔ انہیں پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا برانڈ بھی کہا جاتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved