اٹلی 60 سال بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      سپورٹس

میلان(ویب ڈیسک)چار مرتبہ کی عالمی چیمپیئن اٹلی کی ٹیم 60 برس بعد آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ فائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام رہی اور 1-0 کی مجموعی برتری کی بدولت سوئیڈن نے ورلڈ کپ فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ میلان میں اٹلی اور سوئیڈن کی ٹیمیں ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے پلے آف کیلئے میدان میں اتریں تو پہلے پلے آف میں 1-0 سے فتح کی بدولت سوئیڈن کو برتری حاصل تھی لیکن ہوم گراؤنڈ پر میچ ہونے کے سبب امید تھی کہ اٹلی کی ٹیم اس خسارے سے نکلنے میں کامیاب رہے گی۔

کھیل کے ابتدائی 20 منٹ غیر معیاری کھیل کے بعد اٹلی نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی اور اسٹرائیکرز نے چند اچھی مووز بنا کر گول کے مواقع پیدا کیے لیکن سوئیڈن کے گول کیپر روبن اولسن اور خراب فنشنگ کے سبب میزبان ٹیم گیند کو گول تک پہنچانے میں ناکام رہی۔ پینالٹی کی اپیلیں مسترد اور گول نہ ہونے کے سبب میچ کے آخری لمحات میں اٹلی نے انتہائی خراب کھیل کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم تتر بتر نظر آئی۔ میچ کا اختتام قریب آتے دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے اٹلی کی ٹیم کا جوش و جذبہ بڑھانے کیلئے قومی ترانہ پڑھنا شروع کردیا لیکن ان کی یہ کوشش بھی رائیگاں گئی اور جب ریفری نے سیٹی بجا کر میچ کے اختتام کا اعلان کیا تو اسٹیڈیم میں موجود 74ہزار طالوی شائقین پر سکتہ طاری ہو گیا اور ٹیم کی شکست اور ورلڈ کپ سے اخراج پر افسردہ کھلاڑی بھی گھٹنے کے بل زمین پر بیٹھ گئے۔ اس شکست کے ساتھ ہی اٹلی کی ٹیم 60 سال بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی جہاں اس سے قبل صرف دو مرتبہ وہ ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت نہ کر سکی۔ اٹلی نے 1930 کے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کی تھی اور 1958 میں آخری بار وہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے تھے۔ میچ برابر ہونے کے ساتھ ہی سوئیڈن نے ایگریگیٹ اسکور پر 1-0 سے فتح اپنے نام کی اور 12 سالہ بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بفون کے کیریئر کا افسوسناک اختتام اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی اطالوی ٹیم کے کپتان مایہ ناز گول کیپر کے شاندار کیریئر کا بھی افسوسناک انداز میں اختتام ہو گیا۔ 39 سالہ گیان لوگی بفون نے اعلان کیا تھا کہ 2018 میں روس میں ہونے والا ورلڈ کپ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا۔ گیان لوگی بفون نے اپنے کیریئر کا آغاز دو دہائیوں قبل ماسکو میں ورلڈ کپ پلے آف سے ہی کیا تھا اور اگر اٹلی 2018 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیتا تو وہ چھ ورلڈ کپ کیلئے سفر کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جاتے ہیں۔ وہ 1998 ورلڈ کپ کیلئے بحیثیت ریزرو گول کیپر اٹلی کے اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن کوئی میچ کھیلنے میں ناکام رہے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved