پاس یا فیل! محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا رزلٹ آج آئے گا
  15  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(نیوز ڈیسک)کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رزلٹ آج آئے گا۔ پاس ہوں گے یا فیل، انتظار کی گھڑیاں کڑی ہونے لگیں۔ دائیں ہاتھ کے آف اسپن بولر محمد حفیظ کا 18 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا، آئی سی سی نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کا وقت دیا۔ یکم

نومبر لف برو انگلینڈ میں کرکٹ کے پروفیسر کا ٹیسٹ لیا گیا۔ پروفیسر اس ٹیسٹ میں پاس ہوں گے یا فیل، آج پتا چل جائے گا۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں قومی کرکٹر نے بولنگ ایکشن کلیئر ہو جانے کی امید ظاہر کی۔ محمد حفیظ حالیہ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر ہیں۔ قومی آل راؤنڈر کا پہلی بار نومبر 2014 میں ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔ محمد حفیظ ایک سال بولنگ پابندی کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved