یاسر شاہ کا بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ
  15  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لیگ اسپنر یاسر شاہ کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے بعد برسبین ہیٹ نے یاسر شاہ کے ساتھ بھی معاہدہ کر لیا ہے۔ بیگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ کی انتظامیہ کے مطابق یاسر شاہ کا معاہدہ متبادل کھلاڑی

کی حیثیت سے کیا گیا ہے اور وہ دو انٹرنیشنل کھلاڑیوں برینڈن میکلم اور شاداب خان کے متبادل ہوں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاداب خان پوری لیگ کے لیئے دستیاب نہیں ہو سکتے انہیں ملکی ڈیوٹی کے لیئے جانا پڑ سکتا ہے اس لیئے متبادل کے طوپر بھی لیگ اسپنر کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ تسلسل برقرار رہے ۔یاسر شاہ ابتدائی طور پر ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن ٹیم کے ساتھ رہ کر وہ شاداب خان سمیت دوسرے کھلاڑیوں کو ٹرین کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved