چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ اب 14 سے 17 دسمبر تک کھیلا جائے گا، شیڈول میں تبدیلی بگ بیش لیگ اور نیوزی لینڈ ٹور کے پیش نظر کی گئی
  5  دسمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

کراچی ( نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت اور تعاون سے شارجہ میں ٹی ٹین کرکٹ لیگ کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے ،ایونٹ کے منتظمین نے مقابلوں کیلئے 21 سے 24 دسمبر کا شیڈول ترتیب دیا تھا لیکن اسی دوران آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ اور پاکستانی

ٹیم کے نیوزی لینڈ ٹور کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کو ری شیڈول کرنا پڑا لہٰذا اب شارجہ میں چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 14 سے 17 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں شامل پختونز ٹیم کی قیادت سابق قومی آل رائونڈر شاہد آفریدی کو کرنا ہے۔ پنجابی لیجنڈز کی کپتانی شعیب ملک کریں گے۔ چھ ٹیمیں ٹی ٹین لیگ کا حصہ ہوں گی جنہیں دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے بنگال ٹائیگرز، کیرالہ کنگز اور پنجابی لیجنڈز جبکہ گروپ بی مراٹھا عربین، پختونز اور کولمبو لائنز پر مشتمل ہے ۔ افتتاحی روز بنگال ٹائیگرز اور کیرالہ کنگز جبکہ مراٹھا عربین اور پختونز کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، 15 دسمبر کو پنجابی لیجنڈز کا سامنا کیرالہ کنگز سے ہوگا جبکہ 17 دسمبر کو ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کھیلا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
88%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
2%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved