ٓٓآسٹریلیا 138 پر آؤٹ، انگلینڈ کو 354 رنز کا ہدف
  5  دسمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش بولرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138رنز پر ڈھیر ہوگئی ، یوں انگلینڈ کوجیت کے لئے 354رنز کا ہدف ملا ہے۔اینڈرسن نے 5وکٹیں حاصل کیں۔ایشز سیریز کے دوسرے

ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 53رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی، اینڈرسن نے ٹیم کو جلد ہی کامیابی دلائی اور لیون کو 14رنز پر پویلین بھیج دیا، ہینڈز کومب بھی 12رنز بناکر اینڈرسن کا شکار بنے۔انگلش بولرز نے میزبان ٹیم کے بیٹسمینوںکو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا،وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 138رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عثمان خواجہ اور مچل اسٹارک نے سب سے زیادہ 20، 20 رنز بنائے۔انگلینڈ کی طرف سے جیمس اینڈرسن نے 5، ووکس نے 4 اور اوورٹن نے ایک وکٹ حاصل کی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved