اسے کہتے ہیں مخالفوں کے پر خچے اڑانا ۔۔ محمد آصف ایکشن میں آگئے ۔۔ ایسی تباہ کن بائولنگ کہ پاکستانی بھی دنگ رہ گئے
  5  دسمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے راؤنڈ آف 8میںمحمد آصف کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت واپڈا نے خان ریسرچ لیبارٹریز کی ٹیم کو اننگز اور 7رنز سے شکست دے دی ۔ کراچی میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے دوسرے دن خان ریسر چ لیبارٹریز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 65رنز بنا کر پوویلین لوٹی ،پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی

خان ریسر چ لیبارٹریز کے بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی اور محمد آصف کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے خان ریسرچ لیبارٹریز کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا،محمد آصف نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر45رنز دیکر7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل واپڈا کی ٹیم نے خان ریسر چ لیبارٹریز کی پہلی اننگز کے سکور 95رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 167رنز بنا ئے تھے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved