نیوزی لینڈ جانے سے پہلے تما م کھلاڑیوں کی یہ چیز چیک کی جائے ۔۔۔بڑااعلان ہوگیا
  5  دسمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(ویب ڈیسک) کیویز کے دیس روانگی سے قبل فٹنس جانچی جائیگی جبکہ مقامی عملہ ہی ٹیسٹ کے نتائج مرتب کرے گا۔رواں سال چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے تھے، تیاریوں کیلئے قبل ازوقت انگلینڈ میں ڈیرے ڈالنے والے سکواڈ کے تربیتی کیمپ میں عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے اور انہیں وطن واپس بھجوا دیا گیا۔دورہ نیوزی لینڈ کیلئے حتمی اسکواڈ

میں جگہ پانے والے کھلاڑیوں کو 21یا22دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بلاکر فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے،غیر ملکی اسٹاف کی غیرموجودگی میں پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم اور بولنگ کوچ اظہر محمود معاون اسٹاف کے ہمراہ فٹنس جانچنے کے مراحل مکمل کرلیں گے،اس صورتحال میں عمر اکمل جیسا کوئی کیس سامنے آنے کا خدشہ موجود رہے گا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved