شاداب غیر معمولی کھلاڑی ہے،بیٹنگ میں موقع دیا جائے، ڈین جونز
  6  دسمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ شاداب خان نہایت خاص ٹیلنٹ ہے ، اسے بیٹنگ میں زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، بہتر ہوگا انہیں چھٹے نمبر پر کھلایا جائے۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھاکہ آسٹریلیاسمیت

دیگر غیر ملکی ٹیموں کے نہ آنے سے پاکستان اور عالمی کرکٹ کو نقصان پہنچا،تاہم پی ایس ایل اور غیرملکی کوچز نے پاکستان ٹیم کی کایا پلٹ دی ہے۔انہوںنے کہاکہ پی سی بی کی جانب سے نئے سلیکٹرز اور کوچز کے تقرری سے پاکستان کرکٹ میں تبدیلی آئی، پاکستان سپر لیگ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ڈین جونز نے آسٹریلیا کے پاکستان نے آنے پر بھی تنقید کی اور کہاآسٹریلیا 1998 کے بعد سے پاکستان نہیں آیاجس کی وجہ سے عالمی کرکٹ اور پاکستانی کرکٹرز کا نقصان ہوا مگر وہ دن دور نہیں جب بڑی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔شاداب خان کے بارے میں گفتگو میں ڈین جونز کا کہناتھاکہ وہ غیر معمولی کھلاڑی ہے،بیٹنگ میں بھی اسے موقع دیا جائے تو وہ بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاسکتا ہے،انہوں نے شاداب کےلئے بیٹنگ میں چھٹا نمبر بھی تجویز کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved