ایشز سیریز :آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی ہرا دیا
  6  دسمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک ) انگلینڈ ایشز سیریز کے دوسرے امتحان میں بھی ناکام ہو گیا، آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کو 120 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ایڈی لیڈ ٹیسٹ کینگروز کے نام رہا، آسٹریلیا نے روٹ الیون کو دوسرے ٹیسٹ میں

بھی مات دے دی۔ دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز 354 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 233 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کے علاوہ کوئی بلے باز نصف سنچری نہ کر سکا، آسٹریلوی فاسٹ بولر مِچل سٹارک نے طوفانی بائولنگ کرتے ہوئے پانچ شکار کیے، آسٹریلوی بلے باز شان مارش کو پہلی اننگز میں ناقابل شکست سنچری بنانے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری مل گئی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved