شرجیل خان کی وزیر اعظم ،آرمی چیف سے انصاف کی اپیل
  6  دسمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونے والے قومی کر کٹر شر جیل خان نے وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سے انصاف کی اپیل کی ہے،کہا انصاف کے لئے جس حد تک بھی جانا پڑا میں جائوں گا۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

چیئرمین پی سی بی سے مل کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتا ہوں۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے زبردستی اس کیس میں پھنسایا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے لیے جس حد تک بھی جانا پڑا میں جائوں گا۔ چیئرمین پی سی بی غیرجانبدار ہوکر معاملے کو سنیں کیونکہ اس سزا کے فیصلے سے مجھے اور میرے خاندان کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔چیف جسٹس بھی اس معاملے کا از خود نوٹس لیں، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی مجھے بلائیں تاکہ میں اپنے آپ کو اس معاملے سے کلیئر کر سکوں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ جس کے خلاف چاہے کارروائی کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال ہی قومی کرکٹر شرجیل خان پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے 5 سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ شرجیل خان کو پانچ میں سے ڈھائی برس کی معطلی کی سزا لازمی کاٹنا ہو گی۔ اس ڈھائی برس کے عرصے میں اگر شرجیل کا رویہ اور سرگرمیاں مثبت رہیں تو باقی سزا معطل کی جا سکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
20%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved