بھارت کیخلا ف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل ایساکیادیکھاجس نے بہت متاثرکیا،حسن علی نے راز سے پردہ اٹھادیا
  6  دسمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں اپنے ہیرو وقار یونس کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد کھیلے تھے۔ایک انٹر ویو میں حسن علی کا کہنا تھا کہ وقار یونس بائو لنگ میں ان کے آئیڈیل تھے ،وہ پہلے ہر پاکستانی بچے کی طرح بلے باز بننا چاہتے تھے تاہم جب1999-2000 میں انہوں نے وقار یونس کو بائو لنگ کرتے دیکھا

تو تبھی فیصلہ کرلیا کہ وہ انہی کی طرح کے فاسٹ بائو لر بننا چاہتے ہیں۔حسن علی کا کہنا تھا کہ انہیں وقار یونس کی ریورس سوئنگ اور یارکرز بہت پسند تھے اور و ہ بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے سے قبل بھی انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں ان کی 7وکٹوں کی پرفارمنس یوٹویب پر دیکھ رہے تھے ،ان میں سے بہت سی وکٹیں وقار نے ریورس سوئنگ کی بجائے نئی گیند پر حاصل کی تھیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved