بابر اعظم کو قومی ٹیم میں ایک انتہائی اہم ذمہ داری دے دی گئی
  6  دسمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) باصلاحیت مڈل آرڈر قومی بلے باز بابر اعظم جن کی کارکردگی گزشتہ ایک سال ہی بہت زیادہ متاثر کن رہی ہے ۔ٹیم مینجمنٹ کی نظروں میں بھاکر اہم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ دورہ نیوز ی لینڈ میں ان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اوپننگ کرائے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے بتایا ہے کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر اوپننگ کرتے ہوئے شاندار کاکردگی دکھانے والے

بابراعظم کو دورہ نیوز ی لینڈ میں بھی ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران اوپننگ کے لئے آزمایا جا سکتا ہے۔ بابراعظم نے کم ہی عرصے میں اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔ دوسری جانب سے بابر اعظم کو بحیثیت اوپنر کھلائے جانےکی وجہ سےون ڈے سیریز سے ڈراپ ہونے والے احمد شہزاد کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میںبھی شمولیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ احمد شہزاد کو دورہ نیوزی لینڈ کےلئے نامز د کرکے ٹیم میں ٹکے رہنے کا ایک آخری موقع دیا جا رہا ہے کیونکہ حالیہ کئی سالوں میں عمر اکمل کی طرح احمد شہزاد کی وجہ شہرت کارکردگی کی بجائے سیلفیاں،تنازعات اور لڑائی جھگڑے ہی رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
81%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
3%
پسند ںہیں آئی
14%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved