وقاریونس کی بولنگ دیکھ کر چیمپئنزٹرافی فائنل کی تیاری کی،حسن علی
  7  دسمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بو لر حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل اپنے ہیرو وقار یونس کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد میدان میں اترے تھے۔ایک انٹرویو کے دوران حسن علی نے کہا کہ وقار یونس بولنگ میں

ان کے آئیڈیل ہیں، وہ پہلے ہر پاکستانی بچے کی طرح بیٹسمین بننا چاہتے تھے تاہم جب 1999-2000 میں انہوں نے وقار یونس کو بولنگ کرتے دیکھا تو فیصلہ کرلیا کہ وہ انہی کی طرح کے فاسٹ بولر بنیں گے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ انہیں وقار یونس کی ریورس سوئنگ اور یارکرز گیندیں بہت پسند تھیں اور وہ بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے سے قبل بھی انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں ان کی 7 وکٹوں کی پرفارمنس یوٹویب پر دیکھ رہے تھے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ 7 وکٹوں کی پرفارمنس وقار یونس نے ریورس سوئنگ کی بجائے نئی گیند پر حاصل کی تھیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved