بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے حکومتی اجازت کی منتظر
  7  دسمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

ممبئی (نیوز ڈیسک )بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس پاکستان میں ہوگا، بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو تاحال ویزہ نہیں دیا، کرکٹ ایسوسی ایشن نے حکومت کو خط لکھ دیا بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی انتظار کی سولی پر لٹکا دیا ہے، آئندہ سال پاکستان میں شیڈول نابینا افراد کے ورلڈ

کپ کیلئے ابھی تک ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نےاجازت کیلئے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرم حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔انڈین بلائنڈ کرکٹرز کو آئندہ سال پاکستان میں ورلڈ کپ کھیلنے کا انتظار ہے جبکہ بھارتی حکومت روایتی ہٹ دھرمی پر ڈٹی ہوئی ہے۔ ابھی تک نابینا افراد کی ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے این او سی نہیں مل سکا۔ نابینا افراد کا ورلڈ کپ سات جنوری 2018 سے پاکستان اور دبئی میں شیڈول ہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اجازت کیلئے ایک بار پھر حکومت کو خط لکھ دیا ہے، جوں ہی گرین سگنل ملے گا عالمی کپ کیلئے تیاریاں تیز کر دی جائیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved