انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
  7  دسمبر‬‮  2017     |      سپورٹس

کراچی(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جب کہ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا سے 2 ٹیسٹ ڈرا ہونے پر بھارت کا ایک پوائنٹ کم ہو گیا لیکن اس کے باوجود بھارت 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔جنوبی افریقا 111 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے اور انگلینڈ کا 97 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

جب کہ ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔آئی سی سی کے بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ ٹاپ پرہیں، بھارت کے ویرات کوہلی تین درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔بلے بازوں کی ٹاپ ٹین ٹیسٹ رینکنگ میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین اظہرعلی کا آٹھواں نمبر ہے۔بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے، جنوبی افریقا کے رابادا دوسرے اور بھارتی کے ریوندرا جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔جب کہ بولروں کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں البتہ یاسر شاہ 15 نمبر پر موجود ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved