سانحہ قصور ۔۔ معصوم بچی کے اندوہناک قتل پر محمد عامر بھی خاموش نہ رہ سکے ۔۔ ایسا بیان دیدیا کہ پڑھ کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں گے
  10  جنوری‬‮  2018     |      سپورٹس

کراچی : پاکستانی کرکٹرزمحمدعامر، وہاب ریاض اور محمدحفیظ نے بھی قصور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعےمیں ملوث افرادکوسخت سزاملنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق قصور واقعے نے انسانیت کو جنجوڑ دیا، سب کی آنکھیں نم اور افسوسناک واقعے نے دل ہلادئیے، پاکستانی کرکٹرزمحمدعامر، وہاب ریاض اور محمدحفیظ نے بھی قصور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث افرادکوسخت سزاملنی چاہیے۔ پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قصور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا

کہ واقعہ پرمیرادل ٹوٹ گیا، واقعےمیں ملوث افرادکوسخت سزاملنی چاہیے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوواقعےمیں ملوث افرادکوسخت سزادینی چاہیے، ایک باپ ہوں سوچ کرتکلیف ہورہی ہے۔ پاکستانی بالر وہاب ریاض نے قصور میں بچی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے اللہ پاک بچی کےوالدین کوصبردے، ایسے واقعات سےبچنے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ کرکٹراظہرعلی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصورواقعے پر بہت دکھ ہوا، متاثرین کوانصاف دلایا جائے۔ وقار یونس نے بھی واقعے پر افسوس کا اطاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قصورواقعے کا سن کر سرشرم سے سرجھک گیا ، قصورواقعے میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے۔ پاکستانی آل راؤنڈر کھلاڑی شاداب خان نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ ’بچے اللہ کی رحمت ہوتے ہیں، زینب کا حادثہ انسانیت پر حملہ ہے، ہمیں لازمی آواز اٹھانی ہوگی۔ یاد رہے کہ قصور میں کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا ، واقعہ کیخلاف شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، دکانیں،مارکیٹس ودیگرتجارتی مراکزبند ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved