جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018
جارح مزاج بلے باز یوسف پٹھان تو آپ کو یاد ہی ہونگے ۔۔ آج وہ کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ جان کر آپ بھی آبدیدہ ہوجائیں گے
  10  جنوری‬‮  2018     |      سپورٹس

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کرنے پر معروف آل راؤنڈر یوسف پٹھان پر 5 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سزا کا اطلاق 15 اگست 2017 سے شروع ہوکر 14 جنوری 2018 تک رہے گا، جبکہ کرکٹر یوسف پٹھان نے حالیہ پی ایس ایل جو کہ اسی ماہ شروع ہونے جارہا ہے کے نئے سیزن میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔واضح رہے 16 مارچ 2017 کو نئی دہلی میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے دوران یوسف پٹھان نے اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ پروگرام کے تحت ٹیسٹ دیا تھا، جس کے نمونے کی جانچ سے پتہ چلا کہ انہوں نے ممنوعہ مادہ استعمال کیا ہے۔ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا، آل راؤنڈر نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی

خلاف ورزی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلے میں انفیکشن کے دوران غلطی سے وہ دوا دے دی گئی جس میں ممنوعہ مادہ موجود تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے دوا کا استعمال جسمانی طاقت بڑھانے کیلیے نہیں کیا تھا، سب انجانے میں ہوا، معاملے کے حل کے لئے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معروف آل راؤنڈر یوسف پٹھان کو ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر کرکٹ قوانین اے ڈی آر کے آرٹیکل 2.1 کے تحت 5 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ معروف بھارتی آل راؤنڈر یوسف پٹھان 15 اگست 2017 سے منشیات کے استعمال کرنے پر کھیل سے باہر ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
67%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved