جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018
پاکستانی امپائر علیم ڈار پانچویں ورلڈ کپ میں امپائرنگ کےخواہشمند
  11  جنوری‬‮  2018     |      سپورٹس

لاہور (نیوز ڈیسک )لاہور میں اپنی اکیڈمی کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر علیم ڈار نے کہاکہ انٹرنیشنل میچز سپروائز کرتے ہوئے 17 سال ہو گئے، سب سے زیادہ مقابلوں میں فرائض سرانجام دینے کا اعزاز پانا ۔

میرے اور پاکستان دونوں کیلیے بڑا اعزاز ہے، امپائرنگ کی ذمہ داریاں ہمیشہ انتہائی ایمانداری کے ساتھ نبھائیں، پانچ ورلڈ کپ ایونٹس میں امپائرنگ کا اعزاز پانے کا بھی خواہش مند ہوں، انگلینڈ میں شیڈول اگلے میگا ایونٹ میں ذمہ داریاں ادا کرنے سے میرا یہ خواب پورا ہو جائے گا۔ علیم ڈار نے کہا کہ کیریئر کو طول دینے میں کوئی امر مانع نہیں، آئی سی سی قوانین کے مطابق مزید 10 سال تک امپائرنگ کر سکتا ہوں۔ علیم ڈار نے کہا کہ 7سال پہلے کرکٹ اکیڈمی قائم کی جو کامیاب رہی، یہاں نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع دینا میرے لیے اطمینان اور خوشی کا باعث ہے، اکیڈمی میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم کھلاڑیوں کی تربیت کے بڑے مثبت نتائج حاصل ہوئے، اس وقت بھی قومی ڈیف ٹیم میں یہاں ٹریننگ پانے والے4پلیئرز موجود ہیں۔ سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے علیم ڈار کو مشورہ دیا کہ وہ ورلڈکپ 2019کے بعد بھی امپائرنگ جاری رکھیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved