نجم سیٹھی کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا
  11  جنوری‬‮  2018     |      سپورٹس

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں نجم سیٹھی کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت 65 برس سے زائد عمر کے کسی شخص کو کسی ادارے کا سربراہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، حکومت نے من پسند شخص کو نوازنے کے لئے پی سی بی کا سربراہ مقرر کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کی عمر 65 برس سے زیادہ ہونے کے باعث وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نجم سیٹھی کے تقرر کو قواعد ضابطہ کیخلاف خلاف ہونے کی بناء پر کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیاجائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved