باکسر عامر خان 21اپریل کو رنگ میں نظر آئیںگے
  11  جنوری‬‮  2018     |      سپورٹس

برطانیہ (نیوز ڈیسک )پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان اس سال دوبارہ سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، وہ 21 اپریل کو مقابلے کے لیے رنگ میں اُتریں گے جبکہ ان کے ممکنہ حریف کیل بروکس ہوسکتے ہیں۔باکسر عامر خان ان دنوں لندن میں ہیں، جہاں ان کی ملاقات ایڈی ہیرن سے ہوئی، بعد میں مشترکہ میڈیا بریفنگ کے دوران عامر خان نے اگلی فائٹ کا اعلان کیا۔عامر خان اور ایڈی ہیرن کے درمیان 3 فائٹس کا معاہدہ طے پایا ہے اور 21 اپریل کو اس سلسلے کا پہلا مقابلہ ہوگا۔

ادھر یہ واضح کردیا جائے کہ ایڈی ہیرن انگلش باکسنگ پروموٹر ہیں اور وہ میچ روم اسپورٹس کے گروب منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں۔باکسر عامر خان اور ایڈی ہیرن کے تعلقات ایک عرصے سے تنازعات کا شکار تھے اور اب دونوں کے درمیان تعلقات خوشگوار ہوگئے ہیں جس کے بعد ملاقات میں باکسنگ فائٹس کا معاہدہ طے پایا ہے۔اس سے قابل عامر خان نے آخری فائٹ 18 ماہ قبل مئی 2016 میں کینولو الواریز سے کی تھی، جس میں اُن کو حریف باکسر نے چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved