سابق کپتان رمیز راجہ نے سیریز کے حوالے سے بہترین مشورہ دے دیا
  11  جنوری‬‮  2018     |      سپورٹس

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز بچانے کا ” نسخہ “ بتادیا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رمیزراجہ نے ٹیم مینجمنٹ کو مشور ہ دیا کہ ” یاسر شاہ کو بگ بیش سے بلوا کر نیوزی لینڈ کیخلاف کھلایا جائے ۔

وہ شاداب خان کے ساتھ وکٹیں لینے والے ایک اور باؤلر بن سکتے ہیں ، نیوزی لینڈ کی جارح مزاج بیٹنگ لائن اپ کو روکنے کےلئے انہیں آؤٹ کرنا بہت ضروی ہے ، اب جبکہ شعیب ملک باؤلنگ نہیں کررہے اور فاسٹ باؤلرز کو مار پڑ رہی ہے تو مزید لیگ سپن پاکستان کی مشکلات کا حل ہوسکتی ہے “ ۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5میچز کی ون ڈے سیریز کا تیسرا مقابلہ ہفتے کو ڈیونیڈن میں کھیلا جائے گا ، گرین شرٹس کو سیریز میں واپسی کیلئے یہ مقابلہ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved