پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 اسکواڈ کا اعلان،عماد وسیم باہر
  11  جنوری‬‮  2018     |      سپورٹس

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ عماد وسیم اور صہیب مقصود فٹ نہ ہونے کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ عماد وسیم گھٹنے کی انجری کے باعث

ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے اور ان کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ صہیب مقصود کمر درد کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انکو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔سرفراز احمد (کپتان)، فخرزمان، احمدشہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمدحفیظ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عامر یامین، محمدعامر، حسن علی، رومان ریئس،عمر امین۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا میچ 28 جنوری کو ماؤنٹ مانگ نیوئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں میچز صبح 11 بجے شروع ہونگے۔اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز جاری ہے جس کے دو ابتدائی میچز میں قومی ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved