پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 3 بجے کھیلا جائے گا
  12  جنوری‬‮  2018     |      سپورٹس

ڈنڈن(نیوز ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 3 بجے کھیلا جائے گا۔یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل ہوں گی اور گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لئے آج کا میچ لازمی جیتنا ہو گا۔

شکست کی صورت میں سیریز میزبان ٹیم کے نام ہو جائے گی۔گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کیویز کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں اور اس کے لئے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس بھی کی۔ تیسرے ایک روزہ میچ کے لئے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم اوپننگ بلے باز فخر زمان کی شمولیت کا فیصلہ ان کے مکمل فٹ ہونے سے مشروط ہے۔سرفراز احمد کی قیادت میں ممکنہ قومی ٹیم اظہرعلی، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، رومان رئیس، حسن علی، محمد عامر اور فہیم اشرف پر مشتمل ہو سکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved