پاکستان کل افغانستان کے مد مقابل ہوگا
  12  جنوری‬‮  2018     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کل سے نیوزی لینڈ میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں افغانستان کا مقابلہ کرے گی۔آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میں میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا جائے گا

۔گروپ بی میں پاپوا نیو گنی کا مقابلہ زمبابوے اور گروپ سی میں بنگلہ دیش کا مقابلہ نمیبیا سے ہو گا جبکہ نیوزی لینڈ کے شہر وہانگری میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم افغانستان کے مد مقابل ہوگی۔میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے وہانگری میں 3گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ہیڈ کوچ منصور رانا کا کہنا ہے کہ کھلاڑی افغانستان کے خلاف میچ کی وجہ سے دباؤ کا شکار نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہونے والے شکستوں سے ٹیم کو نکا لنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کنڈیشنز بیٹنگ کے لئے سازگار معلوم ہوتی ہیں لیکن بولرز اور بیٹسمین کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو چکے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved