پیر‬‮   22   جنوری‬‮   2018
پاکستان بمقابلہ افغانستان ، کرکٹ میچ کا حتمی نتیجہ آگیا
  13  جنوری‬‮  2018     |      سپورٹس

وانگرائی(نیوز ڈیسک) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم نے شکست کا داغ ماتھے پر سجالیا اور افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔189 رنز کا ہدف افغانستان ٹیم

نے 47.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر 194 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔اس سے قبل پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز 188 رنز بنائے،روحیل نذیر سب سے زیادہ 81 رنز بنا سکے جبکہ علی زریاب آصف 30 اور محمد طہٰ 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔مخالف ٹیم کی جانب سے نوید الحق نے 2 ،عظمت اللہ عمر زئی نے 3 ،قیس احمد نے 3 اور ظاہر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔189 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے حاصل کرلیا،درویش رسول ناقابل شکست 76 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ رحمان اللہ گرباز نے31 ، اور اکرام علی خیل نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حسن خان 2 ،شاہین شاہ آفریدی نے 1 اور محمد طہٰ نے ایک وکٹ حاصل کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved