سرفراز نے ایسی بات کہہ کہ پاکستانی غصے سے لال پیلے ہوگئے
  13  جنوری‬‮  2018     |      سپورٹس

ویلنگٹن(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انہیں بلے بازوں کی پرفارمنس سے سخت مایوسی ہوئی ، سیریز ہار چکے اب اگلے 2 میچز جیتنے کی حکمت عملی تیار کریں گے۔میچ میں عبرتناک شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد سخت افسردہ نظر آئے، ان سے میچ میں شکست کے

حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے انتہائی غمزدہ انداز میں بلے بازوں کو شکستِ فاش کا ذمہ دار قرار دیا۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹیم کے بلے بازوں کی پرفارمنس نے انہیں سخت مایوس کیا ہے، باؤلرز نے اپنے حصے کا کام کردیا لیکن بلے باز متاثر کرنے میں ناکام رہے۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ سیریز تو ہار ہی چکے ہیں ، اب مل کر بیٹھیں گے اور جو بھی مسائل ہوں گے انہیں حل کرکے اگلے 2 میچز میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 183 رنز کی عبرتناک شکست کا ’ گولڈ میڈل‘ حاصل کرکے پانچ میچز کی سیریز تھالی میں رکھ کر 3-0 سے نیوزی لینڈ کی جھولی میں ڈال چکی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved