پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندر نے ایسا دھماکہ خیز کرکٹر دریافت کر ڈالا کہ دنیا دنگ رہ گئی ۔۔ اس کا نام کیا ہے اور اس نے ایسا کونسا کارنامہ سر انج
  13  جنوری‬‮  2018     |      سپورٹس

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت فاسٹ بولر سلمان ارشار نے آسٹریلوی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بولنگ سے سب کو حیران کردیا۔آسٹریلیا کی سیکنڈ گریڈ کرکٹ میں مقامی ہاکس بری کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سلمان ارشار نے اپنی فتح گر کارکردگی دکھاتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔سلمان نے 9 اوورز میں 50 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جس کی بدولت ان کی ٹیم ہاکس بری نے رینڈوک پیٹرشام کو 93 رنز سے شکست دے دی۔سلمان اب تک ہاکس بری کی جانب سے 5 سیکنڈ ڈویژن

میچز کھیل چکے ہیں اور محض 12.95 کی اوسط سے 22 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اپنے صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان ارشاد نے کہا کہ لاہور قلندرز نے انہیں کشمیر کی وادی سے پی ایس ایل کے اسٹیج تک پہنچادیا جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے انہیں بہت اعتماد دیا ہے اور پی ایس ایل میں وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔سلمان ارشاد نے بتایا کہ پی ایس ایل ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد انہیں پورے کشمیر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس نے اس دن کو ان کیلئے سب سے خوشگوار بنادیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved