یہ ہوتا ہے اصلی ہیرو ۔۔ شاہد آفریدی کا بھارتی لڑکی کیلئے ایسا کام کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی ۔۔ ہر طرف بوم بوم کی صدائیں ۔۔ جان کر پاکستانی
  10  فروری‬‮  2018     |      سپورٹس

سینٹ مورٹیز (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور وجہ سے اکثر پاکستان میں تنقید کی زد میں بھی آجاتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے سوئٹزر لینڈ میں بھارتی مداح کےساتھ تصویر کھنچوانے کےلئے ایسا کام کردیا کہ سوشل میڈ یا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں آئس کرکٹ کے دوران شاہد آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔میچ کے بعد شاہد آفریدی نے اپنے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کےساتھ تصاویر بنوانے گئے تو وہاں انکی ایک بھارتی مداح بھی موجود تھی

جس نے ہاتھ میں اپنا قومی پرچم تھام رکھا تھا لیکن وہ بند تھا ۔ جب شاہد آفریدی اسکے پاس پہنچے تو انہوں نے لڑکی سے کہا کہ اپنا پرچم سیدھا کرو جس پر لڑکی نے جھنڈ ا کھولا اورر آفریدی کےساتھ تصویر بنوائی ۔ شاہد آفریدی تو آگے بڑھ گئے جبکہ بھارتی لڑکی باآواز بلند انکا شکریہ ادا کرتی رہی،اس موقع کی ویڈیو انٹر نیٹ پر بھی وائرل ہو گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے بیان دیا تھا کہ انہیں بھارت میں زیادہ پیار ملا ہے جس پر انہیں سابق پاکستانی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
17%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved