شام کی سب سے بڑی خبر ۔۔ پاکستانی شائقین کرکٹ تیاری کر لیں ۔۔ کرکٹ کے مہا گرو کروڑوں پاکستانیوں کی دھڑکن عمران خان پی ایس ایل کے سیزن3میں کیا ک
  10  فروری‬‮  2018     |      سپورٹس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا ایڈیشن شروع ہونے میں محض 12 دن باقی رہ گئے ہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ پاکستانیوں کا جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل کا جنون عوام میں تو پایا جا رہا ہے لیکن معروف شخصیات بھی لیگ شروع ہونے کے انتظار میں ہیں اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کر رہی ہیں۔ ایسے میں سب یہ جاننا چاہتے ہیں کہ سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟

تو جناب! یہ راز بھی بالآخر افشاءہو گیا ہے کیونکہ عمران خان کسی اور ٹیم کو نہیں بلکہ کراچی کنگز کی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں جس میں شاہد آفریدی، محمد عامر اور بابراعظم سمیت کئی معروف کرکٹرز شامل ہیں۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی عمران خان سے ملاقات اور انہیں کراچی کنگز کی جرسی تحفے میں دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ کراچی کنگز کیلئے بھی یقینا یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے والے عمران خان ان کی ٹیم کی حمایت کر رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved