جب آسٹریلیا 2015کا ورلڈ کپ جیتا تو میرے ساتھی کھلاڑی مجھے منع کرتے رہ گئے لیکن میںنے لات مار کر ٹرافی کے دو ٹکڑے کر دیے کیونکہ۔۔ٹیم سے باہر رکھ
  11  فروری‬‮  2018     |      سپورٹس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز جارج بیلی نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے ورلڈ کپ 2015کی ٹرافی کو توڑ کر دو ٹکڑے کر دیا تھا۔اپنے ایک بیان میں انھوںنے کہا ہے کہ2015کے ورلڈ کپ میں دو یادگار چیزیں میرے پاس تھیں ایک وہ اورنج رنگ کا ویسٹ کورٹ تھا جو تقریباً پورے ایونٹ میںمیںنے پہنے رکھا اور دوسرا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پیچ تھے۔انھوںنے انکشاف کیا کہ جب ٹرافی ہمارے پاس آئی تومیں نے ٹرافی کو نیچے رکھا

اور اس پر بیٹھ گیا ۔کسی نے مجھے کہا کہ یہ ٹوٹ جائے گی۔تو میںنے کہا کہ نہیں ٹوٹتی ۔ اس کے بعد میں نے اس کو لات مار ی تو یہ دو ٹکڑے ہو گئی ۔ جس پر میں بہت پریشان ہو گیا ۔ جب سب ٹیم سو رہی تھی تو میں ٹرافی اٹھائے گھوم رہا تھا کہاسے کہیں سے ویلڈ کروا لوں۔ میں نے ویلڈ تو کروا لی لیکن اس کی حالت بہت خراب ہو گئی اور باقی کھلاڑیوں کو دکھاتے دکھاتے وہ پھر ٹوٹ گئی۔۔ چار گھنٹوں میں ہمیں اپنے فینز کے ساتھ جشن منانا تھا ۔ہمارے منیجر نے آئی سی سی سے اس کی نقل کا بندوبست کرایا جس سے میری جان میں جان آئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved