باکسرعامرخان نے اپنی اہلیہ سے پھربے وفائی کردی ۔۔۔۔خوبروحسینہ سے عشق لڑاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
  12  فروری‬‮  2018     |      سپورٹس

لندن(ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم اپنے سوشل میڈیا پر ہونے والے سنگین جھگڑے اور طلاق کے اعلان کے باعث کافی عرصے تک دنیا کی نظروں میں رہے۔ ایک طرف عامر خان نے اہلیہ پر بدچلنی کا الزام لگایا تو دوسری طرف کئی خواتین نے خود سابق عالمی چیمپئن کی بے راہروی کے قصے بھی دنیا کے سامنے بیان کیے ۔ اب ایک اور ماڈل ایسے ہی الزام کے ساتھ سامنے آ گئی ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27سالہ دیشا عبدالغنی نے بتایا کہ ’جب فریال مخدوم حاملہ ہوئی تو عامر خان نے میرے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کی کوشش کی اور کئی مرتبہ میرے حسن

کی تعریفیں کرتے ہوئے ملنے کےلئے کہا‘،’عامر نے ایک بار مجھے کہا کہ تم بہت کیوٹ ہو ، میں تمہاری آواز اور ہونٹوں پر مرتا ہوں،جب اسکا اپنی اہلیہ کےساتھ جھگڑا چل رہا تھا تو اس نے مجھے کہا کہ میں نیویارک سے سان فرانسسکو اسے ملنے کےلئے آو¿ں جہاں وہ ٹریننگ بیس میں موجود تھا،وہ مجھے بلاوجہ فون کر کے کہتا کہ میں تمہاری خوبصورت آواز سننا چاہتا ہوں۔ دیشا کے مطابق اسکی یہ باتیں میرے لیے بہت حیران کن تھیں اور عجیب لگتی تھیں کیونکہ وہ شادی شدہ ہو کر میرے ساتھ تعلق استوار کرنےکی کوشش کر رہا تھا۔ ہماری سوشل میڈیا پر بات شروع ہوئی تو اس نے اپنی ایک پوسٹ کا ٹائٹل ”حلال کرسمس“ رکھا ، اس پر میں نے اسے پیغام بھیجا لیکن مجھے توقع نہیں تھی کہ اس کی طرف سے ایسا جواب آئےگا اور وہ تعلق استوار کرنےکی ضد کرنے لگے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved