کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند کرانے کا ان کا ریکارڈ توڑے گا
  13  فروری‬‮  2018     |      سپورٹس

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے بالآخر اس شخص کے بارے میں بتا دیا ہے جو کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند کرانے کا ان کا ریکارڈ توڑے گا۔پاکستانیوں کیلئے فخر کی بات یہ ہے کہ اس باؤلر کا تعلق کشمیر سے ہے

جس کا نام سلمان ارشاد ہے اور یہ ابتک 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا چکے ہیں۔شعیب اختر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”آج وہ 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کر رہا ہے تو کل 97 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کر رہا ہے اور 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ ایک کشمیری توڑ دے تو خوشی سے یہ ریکارڈ لے جائے۔“ شعیب اختر نے ناصرف کشمیری نوجوان کے ہاتھوں اپنا ریکارڈ توڑنے پر خوشی ہونے کی بات کی بلکہ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ خود اس نوجوان کی ٹریننگ کریں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا ریکارڈ کشمیری بھائی ہی توڑے۔واضح رہے کہ پاکستان سابق مایہ ناز سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کو ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ پاکستانی ٹیم صرف ٹی 20 فارمیٹ کی ٹیم ہی نہ بن کر رہ جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سیریز تو جیت گئے ہیں اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے لیکن مجھے ڈر لگتا ہے کہ پاکستان ٹیم 20 فارمیٹ کی ٹیم ہی نہ بن جائے کیونکہ جس طرح انہوں نے ون ڈے سیریز میں کارکردگی دکھائی ہے وہ انتہائی قابل تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ٹیسٹ میچ کون سے کھلاڑی کھیلیں گے اور ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے کون سے کھلاڑی چاہئیں جبکہ ٹی 20 کون کون کھیلے گا۔ لیکن چونکہ ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں ہیں.شائد اس لئے ہی گزارہ کیا جا رہا ہے مگر اب یہ کرنا پڑے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved