پی ایس ایل فائنل؛ واٹر بورد بھی خدمات کیلئے پیش پیش
  14  فروری‬‮  2018     |      سپورٹس

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی واٹر بورڈ نے بھی پی ایس ایل تھری کے فائنل کے موقع پر اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا، برساتی پانی کی نکاسی کیلیے ڈالی جانے والی لائن میں رساؤ کا خاتمہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔دوران میچ کیمپ لگائے جائیں گے،ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلیے اسٹیڈیم کے قریب پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز، سیور کلینگ،

جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں موجود ہوں گی۔بد ھ کو واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہاشم رضازیدی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پرنیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیے جائیں، دنیائے کرکٹ کی نظریں حکومت سندھ خصوصاً وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی بھرپور توجہ اور ذاتی دلچسپی سے کراچی میں 25 مارچ کوکھیلے جانیوالے پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر مرکوز ہیں۔اس موقع پر واٹر بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کرے گا، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلیے آنے والے شائقین کرکٹ کیلیے فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، میچ کے دوران ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلیے اسٹیڈیم کے قریب پانی سے بھرے ٹینکرز، سیور کلینگ، جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں موجود ہوں گی تاکہ کسی بھی قسم کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے، واٹربورڈ کے اعلیٰ حکام بھی واٹربورڈ کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں موجود ہونگے۔واٹربورڈ حکام میچ کے منتظمین اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں، یہ ہدایات ایم ڈی واٹربورڈ نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں،اجلاس میں ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان، چیف انجینئر ڈبلیوٹی ایم وبلک غلام قادر عباس، سپرنٹنڈنگ انجینئر بلک رحمن شیخ اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹ امدادمگسی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر اجلاس کے بعد واٹر بورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر امداد مگسی، ایگزیکٹیو انجینئر گلشن اقبال (واٹر) انصار احمد اور ایگزیکٹیو انجینئر (سیوریج ) ریاض غوری نے نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان اور دیگر حکام سے ملاقات کی، ان کو واٹربورڈ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر انور پنہور بھی موجود تھے۔واٹر بورڈ حکام نے جنرل منیجر نیشنل اسٹیڈیم کو بتایا کہ ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر ادارہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی اقدامات کرے گا، اسٹیڈیم کے اندر اور باہر فراہمی ونکاسی آب کے کسی بھی قسم کے مسائل ہیں تو آگاہ کیا جائے تاکہ ان کے ازالے کیلیے فوری اقدامات کیے جا سکیں، اسٹیڈیم کے جنرل مینجر نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں فراہمی ا?ب کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، جبکہ برساتی پانی کی نکاسی کیلیے ڈالی جانیوالی لائن میں رساؤ کا خاتمہ ضروری ہے۔اس موقع پر واٹربورڈ حکام نے نیشنل اسٹیڈیم کے حکام اور اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ بھی کیا، اس دوران حکام نے فیصلہ کیا کہ گھاس میں دبے دو مین ہولوں اور سیوریج لائن کی صفائی اور اسٹیڈیم کے احاطے کے اندر و باہر گٹروں کی مرمت اور ان پر رنگ سلیب و ڈھکن رکھنے کے کام کا فوری آغاز کردیا جائے گا، واٹربورڈ حکام نے بتایا کہ میچ کے دوران ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلیے اسٹیڈیم کے قریب پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز، سیورکلینگ، جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں موجود ہوں گی تاکہ کسی بھی قسم کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے، واٹربورڈ کے اعلیٰ حکام بھی واٹر بورڈ کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں موجود ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved