قومی ڈس ایبلڈ ٹی20- کرکٹ چیمپئن شپ ؛(آج)آزاد جموں کشمیر و فاٹا کی ٹیمیں مد مقابل ہوںگی
  14  فروری‬‮  2018     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چھٹی قومی ڈس ایبلڈ ٹی20- کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں (آج) جمعرات کو مزید 4میچ کھیلے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چھٹی قومی ڈس ایبلڈٹی 20کرکٹ چینپئین شپ کے دوسرے مرحلے میں آج جمعرات کو مزید 4میچ کھیلئے

جائیں گے،نیشنل گرائونڈ پر پہلا میچ آزاد جموں و کشمیر کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ڈائمنڈ گرائونڈ پر پہلا میچ پشاور اور سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں راولپنڈی اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز (کل) جمعہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ کراچی میں ہوگا، دوسرے مرحلے میں 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، اسلام آباد، لاہور ، پشاور، سیالکوٹ، راولپنڈی اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا جا سکا ہے جس میں بھی 8ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن میں کراچی، فیصل آباد، کوئٹہ، بہاولپور، ملتان، حیدرآباد، کوئٹہ بیلو اور سرگودھا شامل تھیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved