بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹی 20 میچ (آج) ہوگا
  14  فروری‬‮  2018     |      سپورٹس

ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعرات کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا،اس سے قبل سری لنکن ٹیم 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بد ھ کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2ٹی 20 میچز کی سیریز کا

پہلا میچ (آج) جمعرات کو دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کیخلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے۔ابو جاوید، عارف الحق، مہدی حسن، ذاکر حسن اور عفیف حسین پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ابو حیدر کی دو برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، امرالقیس، لٹن داس، مہدی حسن، شفیع الاسلام، مومن الحق، ناصر حسین اور تسکین احمد کو ڈراپ کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان شکیب الحسن، تمیم اقبال، سومیا سرکار، مشفق الرحیم، محموداللہ، صابر رحمان، مستفیض الرحمان، روبیل حسین، محمد سیف الدین، ابو حیدر، ابو جاوید، عارف الحق، مہدی حسن، ذاکر حسن اور عفیف حسین پر مشتمل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ 18 فروری کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved