3ملکی ٹی 20 سیریز ؛ پانچواں میچ (کل) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائیگا
  14  فروری‬‮  2018     |      سپورٹس

آکلینڈ(نیوز ڈیسک)3ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں ایک روزہ عالمی کرکٹ میچ (کل)جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا،جس میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں

شرکت کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ کل سیریز کے پانچویں میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آکلینڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ چھٹا اور آخری میچ 18 فروری کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا پہلے 3میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ فیصلہ کن معرکہ 21 فروری کو آکلینڈ میں ہو گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved