کرمنل چارج کیس،آل رائونڈر سٹوکس (کل) نیوزی لینڈ میں انگلش سکواڈ کو جوائن کریں گے
  14  فروری‬‮  2018     |      سپورٹس

لندن(نیوز ڈیسک)انگلش ٹیم کے سٹار آل رائونڈر بین سٹوکس کو کرمنل چارج کیس میں غیر مشروط ضمانت مل گئی، سٹوکس (کل) جمعہ کو نیوزی لینڈ میں انگلش سکواڈ کو جوائن کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کیویز کیخلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں دوبارہ

انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش آل رائونڈر کا کیس مجسٹریٹ کورٹ سے کرائون کورٹ کے حوالے کر دیا گیا جہاں پر ان کے مقدمے کی پہلی سماعت 12 مارچ کو ہو گی۔گزشتہ برس ستمبر میں برسٹول نائٹ کلب کے باہر مبینہ طور پر جھگڑا کرنے پر سٹوکس پر کرمنل چارج عائد کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سٹوکس مجسٹریٹس کورٹ کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے چارج کیخلاف اپیل دائر کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد سٹوکس کو غیر مشروط ضمانت دیتے ہوئے کیس برسٹول کرائون کورٹ کے حوالے کر دیا جہاں پر ان کے مقدمے کی پہلی سماعت 12 مارچ کو ہو گی اور اس میں انہیں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہو گی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غیر مشروط ضمانت ملنے کے بعد سٹوکس اب (کل) جمعہ کو نیوزی لینڈ میں انگلش سکواڈ جوائن کریں گے، رواں سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ان کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا تاہم ان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کا فیصلہ بھی ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔ واضح رہے کہ سٹوکس ستمبر سے انگلش سکواڈ سے باہر ہیں، پولیس تحقیقات کی وجہ سے انہیں پہلے ایشز سیریز اور کینگروز کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونا پڑا، بعدازاں ای سی بی نے انہیں سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کیا لیکن عدالت کے طلب کئے جانے کی وجہ سے ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی تاہم اب اس بات کا امکان ہے کہ وہ کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز میں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved