PSLکا سارا مزہ غارت ہو گیا۔۔۔ ایونٹ کی جان سمجھے جانے والے کھلاڑی نے عین وقت پر کھیلنے سے انکار کر دیا۔۔پاکستانی شائقین کرکٹ کےدل ہی ٹوٹ گئے
  14  فروری‬‮  2018     |      سپورٹس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کےلئے میدان جلد ہی سجنے والاہے۔ 22فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ کے تین میچز پاکستان میں ہوں گے ۔ جن میں سے دو پلے آف میچز لاہور میں جبکہ فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔جو 25مارچ کو منعقد ہو گا تاہم اب شائقین کرکٹ کے لئے ایک مایوس کردینے والی خبر بھی آگئی ہے جس میں بتایا جا رہا ہےکہ معروف برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن تیسرے ایڈیشن کےلئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔ اس

بارے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیون پیٹر سن رواں سال ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے ہیں۔ انھیں پی ایس ایل میں شرکت کی درخواست ضرور کی جائے گی اور ایسی ہر ممکن کوشش کی جائے گی لیکن پلے آف رائونڈ اور فائنل کےلئے شاید انھیں پاکستان آنے پر آمادہ نہ کیا جا سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved