بھارت ٹیسٹ کے بعداب ون ڈے کابھی بادشاہ بن گیا
  14  فروری‬‮  2018     |      سپورٹس

نئی دہلی (ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ کو ایک روزہ سیریز میں شکست دینے کے بعد بھارت نے آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ بھارت نے 6 میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز میں 1-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی اور اسی کے ساتھ 122 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی سنبھال لی۔آئی سی سی رینکنگ میں

جنوبی افریقہ سیریز ہارنےکے بعد دوسری پوزیشن پر چلا گیا اور اسے رینکنگ میں 118 پوائنٹس حاصل ہیں۔انگلینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بالترتیب چوتھے اور پانچویں جبکہ پاکستان ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔۔آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی حالیہ سیریز میں زمبابوے کو شکست دے کر ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی جس کے بعد زمبابوے کی ٹیم رینکنگ میں گیارہویں پوزیشن پر چلی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved