پاکستانی نوجوان کرکٹر نے سابقہ تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا
  9  مارچ‬‮  2018     |      سپورٹس

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کے ایک میچ میں لاہور قلندرزاور ملتان سلطانز کے مابین میچ اپنے اختتام کو پہنچ گیا اورلاہور قلندرز نے ایونٹ کی پہلی کامیابی اپنے نام کر لی ۔ ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں صرف 114رنز بنا لی اس طرح جیت کےلئے قلندرز کو 115رنز کا آسان ہدف ملا۔ سنگاکارا 45رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے صرف 4رنز دے ک

ر 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 18.4اوورز میں 4وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ شاہین آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا ۔اس سے قبل کسی بھی انٹرنیشل ٹی ٹوئنٹی میں کم رنز کے اعتبار کسی پاکستانی بائولر کی بہترین کارکردگی 6رنز دے کر پانچ وکٹیں تھی تو عمر گل نے جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ میں دکھائی تھی۔ جبکہ سہیل تنویر ایک آئی پی ایل میچ میں 14رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو آئوٹ کرچکے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
92%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
8%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved