نجم سیٹھی نے شائقین کرکٹ کی منتیں کرنا شروع کر دیں،،نئی ٹویٹ نے ہر ایک کو حیران کر دیا
  11  مارچ‬‮  2018     |      سپورٹس

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل کیلئے مفت ٹکٹیں دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی کہا ہے کہ وہ مجھ سے مفت پاسز مت مانگیں، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔ نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں دوستوں، رشتہ داروں، حکومتی ارکان، اعلی عہدیدار ، وی آئی پی لوگوں اور

وی آئی پی بننے کی خواہش کرنے والے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سب یا تو آن لائن ٹکٹ خریدیں یا پھر لاہور کراچی میں موجود ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹیں خریدیں۔برائے مہربانی مجھ سے مفت پاسز کا تقاضا مت کریں، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں، بہت بہت شکریہ.


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved