پی ایس ایل کے سب سے " ڈیمانڈڈ " غیر ملکی کھلاڑی نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
  11  مارچ‬‮  2018     |      سپورٹس

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے برطانوی سپر سمیت پٹیل کا کہنا ہے کہ اگر ان کی ٹیم نے پلے آف میچز کیلئے کوالیفائی کرلیا تو وہ بھی ٹیم کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔ ایک انٹر ویو میں سمیت پٹیل کا کہنا تھاکہ اگر اسلا م آباد یونائیٹڈ نے لاہور اور کراچی میں شیڈول میچز کیلئے کوالیفائی کرلیا تو وہ لازمی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے ،میں گزشتہ سال پشاور زلمی کے ساتھ پاکستان نہیں آسکا تھا جس کا بہت دکھ ہے ، غیر ملکی کھلاڑیوں نے ہمیں بتایا کہ ان کا یہ دورہ بہت شاندار رہا اور اب

میں بھی موقع ملنے پر وہاں ضرور جاؤں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی ہم سب سیکھ رہے ہیں ،اگر ٹاپ 4بلے بازوں میں سے کوئی کریز پر کھڑا ہوکر لمبی باری لے تو ہم لازمی طور پر سکور بورڈ پر بڑا مجموعہ لگا سکتے ہیں اور ہمارا باؤلنگ یونٹ بھی بہت اچھا ہے،ہماری ٹیم آزادی سے کرکٹ کھیل رہی ہے جس کا ہر کھلاڑی رنز سکور کرنا اور وکٹیں لینا چاہتا ہے۔سمیت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹ آرم سپنر ظفر گوہر پاکستانی ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں ، ان کے پاس ہر طرح کی ورائٹی ہے اور بال کو سپن بھی کرتے ہیں ،مجھے یقین ہے کہ وہ انٹر نیشنل کرکٹ میں بھی موقع ملنے پر اچھی پرفارمنس دیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved