یا اللہ اچانک یہ کیا خبر آگئی ؟  پاکستان کی بھابھی ثانیہ مرزا کے مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر
  15  اپریل‬‮  2018     |      سپورٹس

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی بھابھی ثانیہ مرزا کے مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کو بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ثانیہ مرزا کو تازہ دھمکیاں مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ کے قتل کی مذمت کرنے کے بعد دی گئیں ۔ ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے

ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری پیغام میں سوال اٹھایا تھاکہ’’ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ آصفہ کے مندر میں زیادتی کے بعد قتل پر اگر ہم اس بہیمانہ ظلم کے خلاف رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر نہیں اٹھے تو دنیا اس ملک کو کیا سمجھے گی ‘‘ثانیہ مرزا کا پیغام جاری کرنا تھا کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ثانیہ مرزا ان دھمکیوں سے اس قدر خوف زدہ اور افسردہ ہیں کہ انہوں نے سرے سے اپنا ٹوئٹ اکائونٹ کو ہی بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
79%
ٹھیک ہے
9%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
6%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved