کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل کا ”پول “کھول دیا
  16  اپریل‬‮  2018     |      سپورٹس

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے چند یادگار اننگز کھیل رکھی ہیں اور پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہوتے ہیں۔پیٹرسن ہر قسم کی کرکٹ

سے ریٹائر ہونے کے بعد اب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جہاں انہوں نے کھلاڑیوں کے کیرئیر تباہ کرنےوالے ایک ایسے عمل کی نشاندہی کی ہے جس پر بی سی سی آئی کیساتھ ساتھ پی سی بی بھی پریشان ہو جائے گا۔کیوین پیٹرسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”کھلاڑی جب کوئی برا فیصلہ لیتے ہیں بری حرکت کرتے ہیں تو انہیں بہت سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن لگتا ہے کہ امپائرز کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا۔بگ بیش لیگ، پاکستان سپر لیگ اور اب انڈین پریمیر لیگ میں ہونے والی امپائرنگ کا معیار انتہائی خراب ہے! اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے! یہ لوگ کھلاڑیوں کے کیریئر تباہ کر سکتے ہیں!“۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں واقعی ہی ناقص امپائرنگ دیکھنے میں آئی اور دیکھنے میں محسوس ہورہا تھا کہ ملتان سلطانز کو ناقص امپائرنگ کے سب سے زیادہ نتائج بھگتنا پڑے جبکہ ملتان سلطانز کے کھلاڑی اور کوچ اس حوالے سے شکایت کرتے بھی نظر آئے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
22%
کوئی رائے نہیں
11%
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved