تم میری ہو۔۔۔عمراکمل کے ٹوئٹ سے سوشل میڈیاپرنیاہنگامہ کھڑاہوگیا
  16  اپریل‬‮  2018     |      سپورٹس

لاہور (ویب ڈیسک) عمر اکمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایسے کھلاڑی ہیں جو طویل عرصے سے ٹیم سے باہر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے مذاق کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ وہ کتنی ہی اچھی پوسٹ کیوں نہ کرلیں، صارفین اس میں سے مذاق کا پہلو نکالنے میں دیر نہیں کرتے۔اس مرتبہ انہوں نے اپنی زندگی کے انتہائی خوشی کے موقع یعنی اپنی شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے

پیار بھرا پیغام جاری کیا تو ان کے ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد دی گئی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس پر بھی ”ریسرچ“ کر کے ایسا پہلو نکال لیا کہ ہنسی کاطوفان برپا ہو گیا۔ عمر اکمل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”تمہارے پیار کی کرامات کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔ تم نے میرے دن بہت روشن کر دئیے۔ تم میری ہو، یہ جان کر میں بہت زیادہ زندہ دلی محسوس کرتا ہوں۔۔۔ شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہوں۔۔۔ میری پیاری بیوی!!!“


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved