باکسنگ سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں:عامرخان
  17  مئی‬‮  2018     |      سپورٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گزشتہ روز داتا دربار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگیں اور لنگر تقسیم کیا۔ عامرخان کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابیوں میں صوفیائے کرام کی

دعائیں شامل ہیں، داتا دربار سے روحانی رشتہ ہے، جب بھی پاکستان آتا ہوں یہاں ضرور حاضری دیتا ہوں، لاہور کے لوگوں سے بھی بہت پیار ملتاہے۔عامرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی ماحول اور کشیدگی کو باکسنگ رنگ میں حل کرایا جاسکتا ہے، رمضان کے بعد سپر باکسنگ لیگ کیلئے بڑا اعلان ہو گا جس میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے، بھارتی کھلاڑی بھی شاید لیگ کا حصہ ہوں۔ عامر خان نے باکسنگ کے ذریعے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کا مطلب امن ہے، اس سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، باکسنگ رنگ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو یکجا کر سکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved