ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اپنے شوہر سے محبت کی شادی کے باوجودشادی کے 2سال بعد ہی طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ، وجہ کیا بنی ؟ شرمناک انکشاف
  17  مئی‬‮  2018     |      سپورٹس

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے شادی کے 2سال بعد اچانک اپنے شوہر سے علیحدگی لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ان دنوں اکتوبر میں آنے والے ننھے مہمان کی آمد کی تیاریاں جاری ہیں۔ جہاں یہ دونوں اپنی زندگی میں اس نئے اضافے سے بے انتہاخوش ہیں وہیں ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی زندگی میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے اور انہوں نے اپنی دوسالہ شادی کے اختتام کا فیصلہ کرلیا ہے۔انعم مرزا 2016 ءمیں اپنے قریبی دوست اور بھارت

ی شہری اکبر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں ،دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی تھی جس میں دونوں کے گھر والوں سمیت بالی ووڈ اورسپورٹس کی فیلڈ کی متعدد شخصیات نے شرکت کی تھی تاہم اب اچانک انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کافیصلہ کرلیا ہے۔شادی کے دوران ثانیہ مرزا کی اپنی بہن کے ساتھ ایک تصویر بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تھی اور اس موقع پر ثانیہ مرزانے اپنی بہن کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات بھی بھیجے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے تاہم قانونی کارروائی کاعمل جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق انعم کا زیادہ تر فوکس اپنے گھر کے بجائے اپنی بڑی بہن ثانیہ مرزا کی سٹائلسٹ بننے اور ان کیلئے فیشن اور ڈیزائنر لباس منتخب کرنے میں ہی رہتا ہے۔انعم مرزا بمعہ فیملی:واضح رہے کہ انعم مرزا کی شادی بالی ووڈ کی بڑی شادیوں میں سے ایک تھی جس میں سلمان خان،، پرینیتی چوپڑا، فرح خان، ارجن کپور سمیت متعدد سپر سٹارز نے شرکت کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved