اپوزیشن نے سیاست کو بچوں کا کھیل بنا دیا ہے،عبدالعظیم
  13  جون‬‮  2018     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) پاکستان مسلم لیگ غذر کے سینئر نائب صدر عبدالنظیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے سیاست کو بچوں کا کھیل بنا دیا ہے ، جبکہ سیاست سنجیدگی ، صبر ، برداشت اور خدمت سے سرشات لوگوں کا کام ہے ۔ کیا لوگ اتنے بے کار ہیں کہ اائے رو زآپ کے غیر سیاسی اور ذاتی مفادات کے خاطر سڑکوں پر نکل آئیں اور اپنا ہی نقصان کریں ۔ اگرچہ پر امن احتجاج ریکارڈ کرانا اور حسب اقتدار کی منفی اقدامات پر اپوزیشن کرنا اپوزیشن کی ذمہ داری ضرورت ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ ہر روز لوگوں کو کال دیکر

گلگ تبلتستان کے پر امن حالات اور ترقی میں رکاوٹ ڈالنا کہاں کا انصاف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام آپ کی منفی سیاست سے اب مکمل آگاہ ہیں جس اپوزیشن لیڈر کے ساتھ اس کی پارٹی کے ممبران اسمبلی اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت متفق اور ساتھ نہ ہو اس کے کہنے پر عام لوگ کیسے اعتماد کریں پھر بھی حکومت کی ترقی کا مشن اپنے پوری قوت کے ساتھ جاری ہے جس کا عوام کو بھی ادراک ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved